آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقاتیں ‘درخواستوں پر احکامات جاری

Jun 12, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ شہید اے ایس آئی غلام حسین کی اہلیہ کی بیٹے کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست‘ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی طبی مالی امداد کی درخواست‘ڈرائیور کانسٹیبل وقاص رسول کی طبی مالی امداد کی درخواست‘8 اہلکاروں کی پروموشن سے متعلق درخواست‘شہید اے ایس آئی شفقت علی کی اہلیہ کی اپنے بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست‘ کانسٹیبل سرفراز خان کی قرض فراہمی کی درخواست پر متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************