Jun 10, 2026
لاہور(کر ائم رپو رٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، سمگلرز اور سپلائی چین سے وابستہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران 21 ہزار 824 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 21 ہزار 712 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 626 کلوگرام چرس، 1166 کلوگرام ہیروئن، 687 کلوگرام آئس، 536 کلوگرام افیون اور 3 لاکھ 45 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال 2866 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
