آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کی ملاقاتیں

Jun 09, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و درخواستیں سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیئے جمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ملاقات کے دوران ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مسائل کے بروقت حل اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(روز نامہ پاکستان)

********************