پنجاب پولیس کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ہزاروں افراد گرفتار

Jun 09, 2026

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کی جانب سے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے  ہوئے کہا انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر اب تک 9565 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 9219 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران صوبہ بھر سے 4 لاکھ 66 ہزار 986 پتنگیں اور 14 ہزار 574 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

**************************