لاہور(نامہ نگار)پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔ پولیس کے افسران و اہلکاروں نے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں ، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔ تعینات پولیس افسر اور جوان انتہائی الرٹ رہیں ۔گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔ علماء مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**************************