لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف 28 ہزار 216 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 20 ہزار 345 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری کے 17 ہزار 839 مقدمات کے چالان مکمل کیے جا چکے اور بجلی چوری میں ملوث 2482 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔ لاہور میں بجلی چوری کے 7298 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 7932 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف ترجیحی کارروائیاں کی جائیں۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************