Jun 06, 2026
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعہ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی جبکہ اہم شاہراہوں، عبادت گاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف پولیس کی موثر پٹرولنگ اور نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************