تمام غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا کو یقینی بنایا جا رہا، آئی جی پنجاب

Jun 05, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری، جس تسلسل میں پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر سے 35 ہزار 216 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی  جبکہ 208 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 13 ہزار 766 مرد، 7 ہزار 61 خواتین اور 14 ہزار 389 بچے شامل ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 10 ہزار 954 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11 ہزار 131 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 13 ہزار 131 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**********************