Jun 05, 2026
لاہور(نامہ نگار)پاکستان آسٹریلیا انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے قذافی سٹیڈیم میں تیسرے میچ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے۔قذافی سٹیڈیم، ٹیموں کی قیام گاہوں اور روٹس پر سکیورٹی سخت کر کے 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔شائقین کو تین درجاتی چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ ٹیموں، میچ آفیشلز اور شائقین کی سکیورٹی ‘ ٹریفک انتظامات کو مؤثر اور مکمل بنائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************