Jun 03, 2026
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہداء کے بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس شہداء کے 21 بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈز کے ذریعے اب تک پولیس شہداء کے 329 بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے۔ جبکہ رواں سال 127 طلباء و طالبات کو یہ سہولت دی گئی۔آئی جی پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مزید وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
