پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

Jun 02, 2026

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ رواں سال اب تک 18 لاکھ 91 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے مختلف سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 7 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے۔ اسی طرح 4 لاکھ 48 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 73 ہزار 837 شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کیے اور کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 50 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔

(روز نامہ اوصاف)

************************