May 26, 2026
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے متعدد ڈی ایس پی رینک کے افسران کے تبادلے و تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے محمد عثمان کو ہیڈ کوارٹر لاہور سے تبدیل ہو کر ڈی ایس پی آپریشنز، چوہنگ لاہور ،طارق محمود ڈوگر ہیڈ کوارٹر ڈولفن سکواڈ لاہور سے ، گارڈن ٹاؤن لاہور ،ترقی کے منتظرعبدالرحمان عاصم کولیگل-I، پولیس ٹریننگ کالج ملتان ،ڈی ایس پی تنویر سرور پنجاب ہائی وے پٹرول وہاڑی سے ایس ڈی پی او عارف والا، پاکپتن محمد انور: بٹالین-5 پی سی لاہور سے ہیڈ کوارٹر، شیخوپورہ تعینات جمشید اختر: اسسٹنٹ ڈائریکٹر SPU پنجاب سے رائٹ مینجمنٹ پولیس بہاولپور تعینات کر دیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
*************************