May 22, 2026
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ مرحوم اے ایس آئی مختار احمد کی اہلیہ کی قانونی کارروائی سے متعلق درخواست،ڈرائیور کانسٹیبل تنویر حیات کی ٹرانسفر کی درخواست پر،سابق کانسٹیبل محمد راحیل کی سروس بحالی کی درخواست پر،ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد شفیع کی مالی امداد کی درخواست پر،مرحوم کانسٹیبل محمد افضال کی بیوہ کی درخواست پر ہدایت کی ۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن،پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
