مویشی منڈیاں 222 ‘ سکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد افسر‘اہلکار تعینات

May 20, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔ صوبہ بھر کی 222 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں آنے والے بیوپاریوں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس نے جامع سکیورٹی اقدامات کئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے منظور شدہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہ دی جائے اور غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیلز پوائنٹس کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************