پولیس افسروں کے تقرروتبادلے

May 19, 2026

لاہور( کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 44 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبادت نثار کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی لاہور، فیصل مختار کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن برانچ لاہور جبکہ آصف امین کو ایس ایس پی انٹیلیجنس سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا۔معظم علی کو ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ، اظہر جواد کو ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد اور منیر احمد ہاشمی کو سی ٹی او مری تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد اسامہ چیمہ کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فضل رحمان سیفی کو اے ایس پی آپریشنز چونگ لاہور سے تبدیل کرکے اے ایس پی آپریشنز ڈیفنس لاہور تعینات کیا گیا جبکہ بریرہ بلو کو اے ایس پی آپریشنز ڈیفنس لاہور سے اے ایس پی انویسٹی گیشن گلبرگ لاہور تعینات کر دیا گیا۔قمر عباس کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گلبرگ لاہور سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برکی لاہور، علی عباس کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برکی لاہور سے ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ لاہور، عمران محبوب خان کو پی پی آئی سی تھری سنٹر لاہور سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ڈیفنس لاہور تعینات کیا گیا۔محمد افضل کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ڈیفنس لاہور سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن لاہور، افتخار رسول کو ڈولفن اسکواڈ لاہور سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شاہدرہ لاہور، سعادت حسین کو شاہدرہ لاہور سے ڈی ایس پی ٹیکنیکل اسپیشل برانچ پنجاب لاہور جبکہ نورین رمضان کو ڈی ایس پی ٹیکنیکل اسپیشل برانچ پنجاب لاہور سے ڈی ایس پی اسٹیبلشمنٹ اسپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔خرم سلطان کو ڈی ایس پی اسٹیبلشمنٹ اسپیشل برانچ پنجاب لاہور سے ڈی ایس پی سکیورٹی اسپیشل برانچ پنجاب لاہور، محمد حسن طاہر کو بہاولپور سے ڈی ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس ساہیوال، محمد بخت نصار کو حاصل پور بہاولپور سے ایس ڈی پی او مظفرآباد ملتان اور بشیر احمد ہراج کو مظفرآباد ملتان سے ایس ڈی پی او حاصل پور بہاولپور تعینات کیا گیا۔ملک محمد اکبر کو عارفوالہ پاکپتن سے ایس ڈی پی او سناواں کوٹ ادو، محمد وسیم اکبر کو سناواں کوٹ ادو سے ایس ڈی پی او کوٹ ادو، عبدالشکور کو ویٹنگ پوسٹنگ سے ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان جبکہ دلشاد احمد کو حرم گیٹ ملتان سے ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ ڈی جی خان ریجن تعینات کیا گیا۔فیاض علی کو دنیاپور لودھراں سے ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال، محمد سلیم کامران کو سی ٹی ڈی ڈی جی خان سے ایس ڈی پی او دنیاپور لودھراں، فیصل عباس کو بھلوال سرگودھا سے ایس ڈی پی او سلانوالی سرگودھا جبکہ شاہد عنایت بھٹی کو سلانوالی سرگودھا سے ایس ڈی پی او بھلوال سرگودھا تعینات کیا گیا۔غلام رسول کو اسپیشل برانچ رحیم یار خان سے ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری رحیم یار خان، بابر حسین کو ویٹنگ پوسٹنگ سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر حافظ آباد، تصدق حسین فہیم کو اوکاڑہ سے ڈی ایس پی لیگل ون وہاڑی جبکہ کوثر حسین کو پنجاب کانسٹیبلری ملتان سے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ملتان تعینات کیا گیا۔محمد اویس کو آرگنائزڈ کرائم میانوالی سے پنجاب کانسٹیبلری ملتان، فاروق احمد خان کو ویٹنگ پوسٹنگ سے ایس ڈی پی او جام پور راجن پور، عبدالکریم کو جام پور راجن پور سے پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد جبکہ شکیل احمد کو پی ایچ پی چکوال سے ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی تعینات کیا گیا۔محمد نعمان کو ایم ٹی ورکشاپ پنجاب لاہور سے ڈی ایس پی فنگر پرنٹ بیورو انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، طارق محمود ڈوگر کو ہیڈکوارٹرز شیخوپورہ سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈولفن اسکواڈ لاہور جبکہ سید منتظر مہدی کاظمی کو انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور سے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد تعینات کر دیا گیا۔محمد ریاض کو گوجرانوالہ سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز جہلم، سجاد علی کو جہلم سے ایس ڈی پی او سانگلہ ہل ننکانہ صاحب، سجاد حسین کو خوشاب سے ایس ڈی پی او صدر جہلم جبکہ شہباز احمد ہنجرا کو صدر جہلم سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا۔شہزاد فیض کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چکوال سے ایس ڈی پی او صدر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔

(روز نامہ جنگ)

************************