May 16, 2026
لاہور(نامہ نگار) جمعۃلمبارک کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔ تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ مساجد، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کے اطراف سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز تسلسل کیساتھ جاری رکھے جائیں۔سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے مساجد،عبادت گاہوں، مذہبی مقامات اور دیگر حساس تنصیبات کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************