May 14, 2026
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبد الکریم نے سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی اسوہ خالد نے ملاقات کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسوہ خالد سنٹرل پولیس آفس میں تعینات اسسٹنٹ خالد محمود کی صاحبزادی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اسوہ خالد کو سی ایس ایس امتحان میں کامیابی اور پولیس سروس آف پاکستان (PSP) میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اسسٹنٹ خالد محمود اور ان کی اہلیہ کی محنت، لگن اور مشکل حالات کے باوجود بیٹی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
