May 14, 2026
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے گجرات میں شہید کانسٹیبل فیاض علی اور شہید کانسٹیبل عمر آفتاب کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد وحید، ڈی پی او گجرات اختر فاروق سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے شہداء_ کے والدین، بچوں اور دیگر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************

