آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ،اہلخانہ کی ملاقات، مسائل حل کے احکامات جاری

May 14, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انسپکٹر عبدالعزیز کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی۔ مرحوم ہیڈ کانسٹیبل محمد جہانگیر کی بیوہ کی جانب سے مرحوم کو شہید قرار دینے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی شفقت اللہ خان کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔جبکہ آئی جی پنجاب نے گجرات میں شہید کانسٹیبل فیاض علی اور شہید کانسٹیبل عمر آفتاب کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور شہداء  کے والدین، بچوں اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************