آئی جی کا پو لیس ملازمین اور اہلخانہ کے مسائل حل کرنے کا حکم

May 14, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم کی جانب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے مختلف افسران و اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر عبدالعزیز کی ٹرانسفر کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی۔ مرحوم ہیڈ کانسٹیبل محمد جہانگیر کی بیوہ کی جانب سے شوہر کو شہید قرار دینے کی درخواست ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************