آئی جی سے سی سی ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرنیوالی ڈاکٹر عائشہ کی ملاقات

May 13, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم سے ریٹائرڈ ڈی ایس پی آصف رشید نے اپنی صاحبزادی ڈاکٹر عائشہ آصف کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر عائشہ آصف کو سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے، پاکستان بھر میں 38 ویں پوزیشن لینے اور پولیس سروس آف پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈاکٹر عائشہ آصف کی شاندار کامیابی کو محنت، لگن اور والدین کی بہترین تربیت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ریٹائرڈ ڈی ایس پی آصف رشید اور ان کی اہلیہ کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین رہنمائی فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

********************