کرائم فری پنجاب کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے : آئی جی پنجاب

May 13, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے تھانہ ایمن آباد کی نئی عمارت اور آر پی او آفس گوجرانوالہ میں قائم پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔پولیس لائنز گوجرانوالہ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرائم فری پنجاب کے ویژن کو عملی حقیقت بنانے کیلئے سروس ڈلیوری اور امن و امان کے قیام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ آئی جی پنجاب نے سیف سٹی گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ وائی فائی اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی سی ڈی اور ڈولفن فورس کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیاہوا۔کچے کے علاقوں میں جرائم پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا اور نو گو ایریاز کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ کچے کے علاقوں میں تعلیمی اداروں اور پولیس انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************