نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر ینگے، آئی جی

May 12, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر)۔آئی جی پنجاب نے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانے کیلئے پنجاب پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشی میں ملوث 17 ہزار 167 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 ہزار 171 مقدمات درج کر کے ملزمان سے 9 ہزار 285 کلوگرام چرس، 1002 کلوگرام ہیروئن، 505 کلوگرام آئس، 510 کلوگرام افیون اور 2 لاکھ 45 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔

(روز نامہ جنگ)

***********************