سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)داماد نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے بیوی،ساس اور سالے کو قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ پھلورہ کے علاقہ ڈوگری ہریانہ میں 26 سالہ صبا زوجہ مدثر،50 سالہ فہمیدہ بی بی بیوہ مشتاق اور سفیان ولد مشتاق کو فائرنگ کرکے مدثر ولد نیامت نے قتل کردیا ہے،پولیس نے مقتولین کے چچا سلیم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اسے جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سینئر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
************************