سی سی ڈی گجرات کے کانسٹیبل فیاض حسین خطرناک ملزمان کی فائرنگ سے شہید

آئی جی پنجاب عبدالکریم کا شہید اہلکار کی قربانی کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ کی ویلفیئر اولین ترجیح
آئی جی پنجاب کا ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

لاہور 07 مئی: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سی سی ڈی گجرات کے کانسٹیبل فیاض حسین کی دورانِ ڈیوٹی خطرناک ملزمان کی فائرنگ سے شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی سی ڈی گجرات کے اہلکار کانسٹیبل فیاض حسین خطرناک ملزمان کی ریکی کر رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ شہید کانسٹیبل فیاض حسین کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال اور ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہید کے خاندان کو ہر ممکن سہولیات اور معاونت فراہم کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر294)

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 7, 2026