ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاک فوج ؎کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آئی جی

May 11, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، عبدالکریم نے معرکہئ حق کی کامیابی کے پہلے سال کے موقع پر پوری قوم اور افواجِ پاکستان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا  کہ پنجاب پولیس ملکی اندرونی سرحدوں کی حفاظت، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کرتی ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پنجاب پولیس ملکی داخلی سلامتی کے تحفظ کیلئے دشمن کے خلاف افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ معرکہئ حق کے دوران پنجاب پولیس کے افسران نے غیر معمولی بہادری، فوری رسپانس اور افواجِ پاکستان و دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مؤثر کوآرڈینیشن کا مظاہرہ کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************