جمعتہ المبارک‘ صوبہ بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

May 09, 2026

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے جمعتہ المبارک کے موقع پر صوبہ بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکزکے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************