لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل عبدالکریم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں معرکہ حق کے سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منعقد ہونیوالی تقریبات، ریلیوں اور دیگر پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت اور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی قاضی فاروق سلطان شریک ہوئے، جبکہ سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دشمن کے خلاف فیصلہ کن کامیابی پر پاک فضائیہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس صوبہ بھر میں معرکہ حق کی تقریبات اور ریلیوں کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس فورس ہائی الرٹ رہے اور ملک دشمن عناصر، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
