معرکہ حق کی تقریبات، فول پروف سکیورٹی فراہم کر ر ہےہیں،آئی جی

May 08, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل عبدالکریم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں معرکہ حق کے سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات، ریلیوں اور دیگر پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس صوبہ بھر میں معرکہ حق کی تقریبات اور ریلیوں کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کی بیٹی ماہ نور طارق نے سی ایس ایس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پولیس سروس آف پاکستان میں جگہ بنا لی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ماہ نور طارق نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ماہ نور طارق کو مقابلے کے اعلیٰ امتحان میں نمایاں کامیابی پر بھرپور مبارکباد اور حوصلہ افزائی دی جبکہ اہلخانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔آئی جی نے سی سی ڈی گجرات کے کانسٹیبل فیاض حسین کی دورانِ ڈیوٹی خطرناک ملزمان کی فائرنگ سے شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(روز نامہ جنگ)

***********************