لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ سب انسپکٹر ندیم صابر کی بیٹے کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی درخواست‘ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد اشرف کی قانونی کارروائی سے متعلق درخواست‘کانسٹیبل ناصر عباس کی پروموشن کی درخواست‘انسپکٹر آصف سجاد کی بیٹے کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی درخواست‘مرحوم انسپکٹر آصف حمید کی والدہ کی بیٹے کی بھرتی اور مالی امداد کی درخواست‘مرحوم اے ایس آئی صفدر علی کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈسپلن، ایڈمن،پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**************************
