افسروں کیلئے فیلڈ ڈیوٹی ‘ آفس مینجمنٹ‘ایڈمنسٹریشن کا تجربہ انتہائی ضروری: آئی جی پنجاب

May 06, 2026

لاہور(نامہ نگار)بلوچستان پولیس کے تیسرے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس میں شامل زیر تربیت افسروں نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیااورآئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات کی۔ نئے بھرتی ہونے والے 35 ڈی ایس پیز شامل تھے۔کورس کے شرکا نے کرائم کنٹرول، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ،سمارٹ پولیسنگ اور پبلک سروس ڈلیوری سمیت مختلف شعبوں میں پنجاب پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ بین الصوبائی روابط کے فروغ کیلئے بلوچستان،سندھ سمیت دیگر صوبوں کے پولیس افسران کو جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس افسران کیلئے فیلڈ ڈیوٹی کیساتھ ساتھ آفس مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کا تجربہ بھی انتہائی ضروری ہے۔ بلوچستان کے افسران پنجاب پولیس سے تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ ٹریننگ کو دلجمعی اور لگن کیساتھ مکمل کریں اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کی سرکوبی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کو یقینی بنائیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************