پی ایس ایل فائنل ‘ٹریفک پولیس ‘سکیورٹی کے سخت انتظامات

May 04, 2026

لاہور(نامہ نگار+سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق 8 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز اور 500 سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیئے۔ شائقین کیلئے 5 پارکنگ سٹینڈز قائم کئے گئے ۔ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 11 فوک لفٹرز بھی تعینات کئے گئے۔ شائقین کی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز، سی بی ڈی پارکنگ میں پارک کی گئیں۔مغل پورہ، گڑھی شاہو سے آنے والے مین بلیووارڈ گلبرگ لبرٹی میں گاڑیاں پارک کیں۔ تمام سڑکیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں ۔ آئی جی پنجاب عبد الکریم نے کہا کہ پنجاب پولیس ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی ہے، میچ کے دوران 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیئے۔ سپروائزری افسروں نے سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی۔ پی ایس ایل کے پْرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن میں رہے۔کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس اور سٹیڈیمز کے اطراف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے اور سٹیڈیم سمیت ارد گرد کی بلند عمارتوں پر پولیس سنائپرز تعینات رہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************