جمعۃ المبارک ‘مساجد ‘امام بارگاہوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

May 02, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو سکیورٹی انتظامات بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں،مزارات،مارکیٹوں اور حساس مقامات کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ پولیس افسران نمازِ جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور موقع پر ان کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سنیں اور حل کو یقینی بنائیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************