عالمی دن پر پنجاب پولیس کا محنت کشوں کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش

May 02, 2026

لاہور(نامہ نگار)عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پنجاب پولیس نے محنت کشوں کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پیغام میں کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مزدور طبقے کا کردار نہایت اہم اور قابلِ ستائش ہے۔محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی حفاظت یقینی بنانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ مزدور طبقے کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں۔عالمی یومِ مزدور کے موقع پر صوبہ بھر میں منعقد ہونے والی ریلیوں اور دیگر تقریبات کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیںتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ محنت کشوں اور گھریلو ملازمین کے استحصال اور ان پر تشدد کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے متعلقہ اداروں کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائیگا۔ پنجاب پولیس مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی عزت و وقار کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************