لاہور(کرائم رپورٹر سے) آئی جی پنجاب نے 33 ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد حمید کو ڈی ایس پی لیگل تھری ملتان سے ڈی ایس پی لیگل ون مظفرگڑھ، قیصر محمود کو ڈی ایس پی تھری بٹالین ٹو راولپنڈی سے ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی، اظہر شبیر خان کو ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن فور راولپنڈی، کبیر احمد کو ڈی ایس پی حرم گیٹ ملتان سے ڈی ایس پی صدر ٹو کوٹ چھٹہ ڈی جی خان، دلشاد احمد کو ڈی ایس پی ٹو بٹالین تھری ملتان سے ڈی ایس پی حرم گیٹ ملتان، ساجد محمود سہل کو ڈی ایس پی دریا خان بھکر سے ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ، شاہد محمود کو ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، خالد حسین تارڑ کو ڈی ایس پی پی ٹی ایس سرگودھا سے ڈی ایس پی آر آئی بی سرگودھا، مہدی حسن کو ڈی ایس پی آر آئی بی سرگودھا سے ڈی ایس پی پھالیہ ایم بی دین، محمد اعظم کو ڈی ایس پی پھالیہ سے ڈی ایس پی دریا خان بھکر، غازی اظہارالحق کو ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ لاہور سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سپیشل برانچ شیخوپورہ جبکہ محمد عامر وحید کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ ننکانہ سے ڈی ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
(روز نامہ جنگ)
**************************