لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہےکہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود ترجیح ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی موقع پر احکامات جاری کیےآئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے سائلین کے مسائل تفصیل سے سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل شیر افضل کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ کانسٹیبلز محمد نوید اور اکبر علی کی پروموشن کی درخواستوں کو بھی زیر غور لانے کا حکم دیا۔لیڈی سینیٹری ورکر ماریہ قیصر کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ۔ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد یعقوب کی جانب سے اپنے بیٹے کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو احکامات جاری کیے گئے ۔
(روز نامہ جنگ)
************************
