لاہور(سپورٹس رپورٹر+نامہ نگار) پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ کھیلوں کے مقابلوںمیں گوجرانوالہ ریجن نے رسہ کشی اور کبڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔سی پی او گوجرانوالہ سردار غیاس گل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مقابلوں میں گوجرانوالہ کی ٹیم نے رسہ کشی اور کبڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گجرات کی ٹیم دوسری پوزیشن پر رہی۔خواتین کے رسہ کشی مقابلوں میں گجرات ٹیم نے پہلی جبکہ گوجرانوالہ ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے اتھلیٹس اور کھلاڑی بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں پولیس فورس میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دیتی ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
