Apr 28, 2026
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے تھانہ میانی سرگودھا کے علاقے میلو وال میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 خواتین کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ سوتیلا چچا رشتہ کے تنازع پر بھتیجی، بھابھی اور ان کی ملازمہ کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************