Apr 28, 2026
لاہور(نامہ نگار) پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر سے 34 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے جبکہ 203 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔جبکہ 12 ہزار 643 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔آئی جی نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔
