Apr 28, 2026
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اس موقع پر ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گےآئی جی پنجاب.عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے دورانِ ملاقات متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ جنگ)
**********************
