رواں سال 15 ہزار 453 منشیات فروش گرفتار

Apr 27, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بڑے منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں 15 ہزار 453 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 15 ہزار 535 مقدمات درج کیے گئے کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 8 ہزار 434 کلو گرام چرس، 935 کلو گرام ہیروئن، 459 کلو گرام آئس، 488 کلو گرام افیون اور 2 لاکھ 19 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں جہاں رواں سال 1852 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 1803 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں ملزمان سے 630 کلو گرام چرس، 68 کلو گرام ہیروئن، 157 کلو گرام آئس، 6 کلو گرام افیون اور 10 ہزار 777 لٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام عناصر کو قانون کی گرفت میں  لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************