پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

Apr 26, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 486 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 15 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 175 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ان آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 1 رائفل، 17 پسٹل، 1 بندوق اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔

(روز نامہ جنگ)

****************************