Apr 26, 2026
سرگودھا، لاہور (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) کھال کے تنازعہ پر دوگروپوں میں فائرنگ سے باپ بیٹوں سمیت پانچ افراد قتل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہل کے گاؤں بستی چانڈیہ میں کھال کے رقبہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے باپ اسلم دو بیٹوں مظہر اور اظہر سمیت پانچ افراد کو قتل اور تین افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے آرپی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان سے رپورٹ طلب کر کے ڈی پی او بھکر کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************