شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح،آئی جی

Apr 25, 2026

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکزکے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔عبدالکریم نے مزید ہدایت کی کہ پولیس افسران نمازِ جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور موقع پر ان کے حل کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سنیں اور حل کو یقینی بنائیں۔

(روز نامہ جنگ)

**********************