Apr 22, 2026
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے انٹرن شپ پروگرام کے 12 اور 13ویں بیچ کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ہوئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد سے نوازا۔دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے سینئر افسران کو ایس ایس پی عہدے کے رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے افسران کو ایس ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
