آئی جی پنجاب نے پروموٹ ایس ایس پی افسروں کو رینک لگا دیئے

Apr 22, 2026

لاہور(نامہ نگار) سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے سینئر افسران کو ایس ایس پی عہدے کے رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے افسران کو ایس ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔ترقی پانے والے افسران نے اپنے  اہلخانہ اور عزیز و اقارب کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب عبد الکریم نے افسران اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ افسران مزید دلجمعی،دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت یقینی بنائیں۔ محکمانہ ترقی کیرئیر کا اہم اور لازمی حصہ ہے جو افسران کی ذمہ داریوں میں اضافے اور کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ترقی پانے والے افسران اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیں گے۔ترقی پانیوالے افسران میں کیپٹن (ر) محمد اجمل،محمد عاصم، عمران احمد ملک،جویریہ محمد جمیل، محمد عمران،خرم شہزاد، احمد نواز شاہ، تصور اقبال اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

****************************