آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ، اہلخانہ کی ملاقات، مسائل حل کے احکامات جاری

Apr 21, 2026

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ شہید کانسٹیبل غلام مرتضٰی کی اہلیہ کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل ارشد علی کی مالی امداد کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ مرحوم سینٹری ورکر صادق مسیح کی بیوہ کی مالی امداد کی درخواست پر بھی متعلقہ افسران کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔مزید برآں کانسٹیبل محمد نواز کی پی کیڈر کے تحت پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

(روز نامہ پاکستان)

************************