Apr 19, 2026
لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ رواں کے دوران سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری کے خلاف 21 ہزار 506 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 15 ہزار 886 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔بجلی چوری کے 13 ہزار 749 مقدمات کے چالان مکمل کئے جا چکے ہیں اور بجلی چوری میں ملوث 2440 ملزموں کو عدالتوں سے سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوری کے 4814 مقدمات درج کیے گئے اور 5323 بجلی چور گرفتار کئے گئے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف ترجیحی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************