Apr 17, 2026
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب عبد الکریم نے 7 پولیس افسروں کی تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آفتاب احمد پھلروان کو سی سی ڈی لاہور سے تبادلہ کر کے ڈی پی او قصور، ڈی پی او قصور عیسیٰ خان سکھیرا کی ایم ایم سی کورس پر روانگی کی وجہ سے انہیں سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، وسیم ریاض کو ایس ایس پی سی سی ڈی فیصل آباد، محمد رضوان احمد خان کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب، جویریہ محمد جمیل کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی، زونیرا اظفر کو ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ریجن، سلیم خٹک کی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************