Apr 17, 2026
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر 2 خواتین سمیت 3 افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سینئر افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************